pakistan prime minister call governor sindh
وزیراعظم عمران خان کا گورنرسندھ کو فون،حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار:
وزیراعظم کی گورنر کو کراچی میں ریلیف آپریشن تیز کرنے اور پانی
میں پھنسے لوگوں کوکھانا پہنچانے کی ہدایت، لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جائے،
کراچی کو اس مشکل گھڑی میں
کیلا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم
عمران خان کی گفتگوزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ سے کراچی میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے ہدات کی کہ ریلیف
آپریشن تیز کیا جائے اور پانی میں پھنسے لوگوں کوکھانا پہنچایا جائے، مشکل کی گھڑی میں عوام کو
اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل
کو فون کیا ہے. جس میں وزیر اعظم نے گورنر سے بارشوں کی صورتحال اور لوگوں کے مسائل سے متعلق معلوم کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو کراچی میں ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانی میں پھنسے لوگوں کوفوری کھانا پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔
جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ملیر اور ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو
کھانا پہنچایا جارہا ہے۔
کراچی کے دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات سے آگاہ ہوں۔ لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کا جلد انتظام
کیا جائے۔ کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں
چھوڑیں گے۔دریں اثناں مون سون کے چھٹے اسپیل کے دوران ریکارڈ بارشوں سے کراچی کے ساتھ سندھ کے دیگر حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
بارش سے چھوٹے نالے ابل پڑے جبکہ ندیاں بھی اوور فلو ہوگئیں اور ان کا پانی آس پاس کے علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث وہاں کے مکین چھتوں پر
پناہ لینے یا نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث شہر کی صورتحال خاصی خراب ہے جس کا اعتراف
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کیا تھا اور آج انہوں نے سندھ کے مختلف اضلاع میں صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے دورہ بھی کیا صوبائی
حکومت کی جانب سے سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے جبکہ انتظامیہ کے علاوہ پاک فوج
اور دیگر فلاحی تنظیمیں بھرپور انداز میں شہریوں کی امداد کے لیے کارروائیاں جاری
رکھے ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment